43

پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں2اسٹریٹ کریمنلزسمیت3موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور 5 موٹر سائیکلز برآمد-ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی, چاکیواڑہ, کلری اور نبی بخش کی حدود سے گرفتار کیا گیا-ملزمان کی شناخت اسامہ عابد نوازرمضان عرف رامون زکی اللہ اورشاہد کےناموں سےہوئی ہے-ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا-

برآمدہ موٹر سائیکلز رسالہ کے علاقے سے چھینی و چاکیواڑہ اور جمشید کوارٹرز کے علاقوں سے چوری کی گئی تھی-برآمد چھینی ہوئی موٹر سائیکل نمبری KOQ- 0280 کا مقدمہ الزام نمبر 132/2021 بجرم دفعہ397/392/34 تھانہ رسالہ میں درج ہے-برآمد چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KPB-2211 کا مقدمہ الزام نمبر 262/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے-

برآمد چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KKH-7964 کا مقدمہ الزام نمبر588/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ جمشید کوارٹرزمیں درج ہے-ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں-ملزم رمضان عرف رامو اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ, ڈکیتہ اور منشیات فروشی کے 5 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے-

ملزم عابد نواز اس سے قبل موٹر سائیکل لفٹنگ کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے-ملزم شاہد اس سے قبل موٹر سائیکل لفٹنگ کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے-ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج-ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن و AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں