52

تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی، زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو)تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کو سیف سٹی کے ذریعے موصول ہونے والی کال پر کالر مہوش نے اطلاع دی کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن اشفاق وڑائچ اپنی ٹیم کے ہمراہ فی الفور علی پور فراش موقع پر پہنچے اور متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت کے باعث فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس نے موقع سے سخاوت نامی ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں