42

کورنگی پولیس کا لنک روڈ پرڈاکوؤں سے مقابلہ،تین ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی پولیس کا لنک روڈ کے قریب ڈکیتوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا-گشت پر مامور ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال اور چوکی انچارج فیصل رحیم نے ڈکیتوں کی اطلاع پر علاقہ گھیرے میں لے لیا-پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ شروع کردی-

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو زخمی ڈکیت سمیت تین ملزمان گرفتار-زخمی ملزمان میں حسن بنگالی, اسد سولنگی اور تیسرا ساتھی افتخار شامل ہیں-پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا-زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا-

گرفتار ملزمان کورنگی میں پولیس کو سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے-گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں