47

بارش کے دوران خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جمشید کوارٹرزکے قریب بارش کے دوران خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گزشتہ روزشدید بارش کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص کوراہ چلتی خاتون کےساتھ نازیبا حرکت کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کی شناخت محب اللّہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتاری کے بعد ملزم کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں