42

غیر قانونی کرنسی ایکسجینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گردگھیرا تنگ

لاہور(ایچ آراین دبلیو)ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا-ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کی بڑی کاروائیاں جاری ہیں- حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتارہوگئے-

گرفتار ملزمان میں محمد عمر، لعل محمد اور عبدالولی شامل ہیں-ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا-ملزمان سے مجموعی طور پر 17 لاکھ روپے برآمد ہوئے-ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے-ملزمان سے 4 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات، رجسٹرز اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے-

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں