41

اے این ایف کی دبنگ کارروائی،منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام بنادی

اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو)بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف اے این ایف کی شاندار کامیابی.منشیات کے خلاف جاری جنگ میں اے این ایف نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ویڈ کی بہت بڑی مقدار کی پاکستان سمگلنگ ناکام بنا دی-

اے این ایف نےاس اہم کامیابی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 31 کلو 200 گرام ویڈ برآمد کر لی۔اے این ایف کے خفیہ ذرائع نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مختلف نیٹ ورکس کی نگرانی کی-تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس خاص طور پر کارگو سیکشن میں تعینات اے این ایف عملے کو چوکس کیا گیا۔

مصدقہ اطلاعات پر اسلام آباد ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں تھائی لینڈ سے آنے والے 45 مشکوک ڈبوں کو چیک کیا گیا۔تلاشی کے دوران چلی پیسٹ کے 195 چھوٹے پیکٹوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 31کلو 200 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔برآمد شدہ منشیات اسلام آباد کے ایک فرضی پتہ پر بھیجی گئی۔

تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پاکستان میں موجود گروہ کے ممبران کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔اے این ایف بطور ارادہ اپنی محدود افرادی قوت اور وسائل کے باوجود منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور انداز میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو منشیات سے پاک بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں