کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کی کامیاب کاروائی۔منشیات فروشی میں ملوث ملزم پٹھان حبیب چورنگی سائیٹ ایریا سے گرفتارہوگیا-گرفتار ملزم کی شناخت شفیع اللہ ولد محمد غفور کے نام سے ہوئی ہے-
واضح رہے کہ ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری (11) گرام آئس برآمد ہوئی۔جبکہ ملزم اس سے قبل بھی تھانہ ہذا میں منشیات فروشی میں گرفتار ہوچکا ہے۔
سابقہ کریمنل ریکارڈ
1.FIR NO 210/2024 U/s 6-9-3/A PS SIITE A.
ملزم بالہ کو ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم بالہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


