لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)احمد چوہدری صاحب QPM, PSP کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانو پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن.ایک اشتہاری، ایک روپوش اور تین مطلوب ملزمان سميت (05) جرائم پیشہ گرفتار.اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد-
دڑی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تین مطلوب ملزمان مبین میتلو، سہیل شیخ اور اظہر میتلو کو بغیر لائسنس پسٹل سمیت گرفتار کر لیا ہے-ڈوکری پولیس نے اشتہاری ملزم صدام شاہ کو گرفتار کر لیا ہے-علی گوہر آباد پولیس نے روپوش ملزم علی رضا جونیجو کو گرفتار کر لیا ہے-
لاشاری پولیس نے چوری شدہ CD70 موٹرسائیکل برآمد کر کے اصل اونر مولانا ذبیع اللہ جونیجو کے حوالے کردی ہے-ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں-


