40

کلاکوٹ پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چھالیہ کا غیر قانونی کاروبار عروج پر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کلاکوٹ پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چھالیہ کا غیر قانونی کاروبار عروج پر پہنچ گیا-محسن میمن عرف محسن چھالیہ چیل چوک پر حاجرہ اسٹور کے نام سے ہول سیل ڈیلر سرگرم ہوگیا-شہر بھر میں چھالیہ کے گودام، ٹنوں کے حساب سے گٹکا اور ماوہ بنانے والوں کو سپلائی کی جاتی ہے-

انٹیلیجنس افسر سائیں سراج اور بیٹر ساجد گنجا بھی دکان پر موجود رہتے ہیں-پولیس کی سرپرستی میں نان کسٹم اور اسمگل شدہ چھالیہ کی آزادانہ فروخت جاری ہے-شہریوں کا کہناہے کہ کلاکوٹ پولیس کے بغیر اتنا بڑا کاروبار ممکن نہیں-کلاکوٹ کے مین روڈ پر کھلے عام چھالیہ فروخت، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ہیں-

گٹکا اور ماوہ کے پھیلاؤ کا ذمہ دار چھالیہ ڈیلرز اور سہولت کار پولیس افسران ہیں جبکہ سماجی حلقوں کا سندھ رینجرز اور اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

اپنا تبصرہ بھیجیں