کراچی؛ قائد آباد میں پولیس کیمپ پر حملہ، 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد پولیس سب سے پہلے اپنے لئے الرٹ

قائد آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس کیمپ پر کریکر حملہ، تین اہلکار زخمی، تفصیلات کے مطابق قائد آباد میں پولیس کیمپ کو کریکر حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

قائد آباد میں پولیس کیمپ پر کریکر حملے کے بعد کراچی شہر میں سیکورٹی سخت کرکے پولیس کے الرٹ کردیا گیا ،

ایس ایس پی ملیر کے آفتا ب عباسی کے مطابق واقعے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوئے ،

کرائم سین یونٹ سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں ،اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا کریکر حملہ پل سے کیا گیا یا کہیں اور سے۔

وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔*

اپنا تبصرہ بھیجیں