کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بااثر ایس ایچ او ساجد دھاریجو چھٹی پر بھی پورے نظام پر قابض – تھانہ *بیٹر ثناء افغانی*کےذریعے تمام کام چلائےجانے کا انکشاف علاقے سے لاکھوں روپے روزانہ بیٹ جمع، کسی ایجنسی یا ٹاسک فورس کی کارروائی نہ ہونے پر شہری سراپا احتجاج ہوگئے-
لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں جوا اور منشیات کے اڈے نہ صرف فعال ہیں بلکہ عروج پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ پولیس کی مبینہ سرپرستی نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بااثر ایس ایچ او ساجد محمود دھاریجو چھٹی پر ہونے کے باوجود پورے نظام پر قابض ہیں اور معاملات تھانے کے بیٹر ثناء افغانی کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔
لاسی شادی ہال کے سامنے امیر کوچ کا سٹہ چمن ہوٹل کے سامنے جلالی پٹھان کا اڈہ الفلاح روڈ پر فیجا بٹ کا سٹہ علی بیکری والی گلی میں بھرا بلوچ کا سٹہ آگرہ تاج روڈ بابو ہوٹل کے سامنے احمد کچھی اور دانش کا رمی کلب مرغی والی گلی میں حارث بلوچ کا رمی کلب مرزا آدم خان روڈ پر وڈن خان کا منشیات کا اڈہ، موبائل سپلائی کے ساتھ میرا ناکہ لکی اسٹار ہوٹل پر لال داد پٹھان اور پرویز بلوچ کا لاکھوں روپے کا جواچاکیواڑہ نمبر 2 میزان بینک کے سامنے لال داد پٹھان اور گلو بلوچ کا اڈہ، جواریوں کا رش رہنے لگا-
سماجی و عوامی حلقوں نے رینجرز اور اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے اور جرائم پیشہ عناصر سمیت ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


