41

موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 3 ملزمان اسپئیر پارٹس سمیت گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی کی حدود میوہ شاہ قبرستان کے پاس کاروائی۔موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 3 ملزمان اسپئیر پارٹس سمیت گرفتار-ملزمان کی شناخت (1) فیضان (2) سرفراز (3) یوسف کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے 3 عدد بوروں میں موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس برآمد ہوئے۔کاروائی ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر انور علی خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں