60

عدالت نےاداکارہ حمیرااصغرکےقتل کا مقدمہ درج کرنےکاحکم دیدیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی پرُاسرار موت کے حوالے سے اہم فیصلہ دیتے ہوئے پولیس کو قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حمیرا اصغر کی موت 7 اکتوبر کو ہوئی تھی، تاہم ان کا موبائل فون فروری 2025 تک چلتا رہا جس نے کیس کو مزید مشکوک بنا دیا۔

لاش سے ملنے والے شواہد بھی قتل کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن پولیس تفتیش میں اس واقعہ کو ’’خودکشی‘‘ قرار دینے کی کوشش کر رہی تھی۔ عدالت نے شواہد کی روشنی میں واضح ہدایت کی ہے کہ قتل کا پہلو مدنظر رکھتے ہوئے باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے اور شفاف تفتیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں