73

اورنگی ٹاؤن،40 سالہ نوجوان کو صبح سویرے قتل کردیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن شاداب گراؤنڈ کے قریب 40 سالہ محمد نعیم کو صبح سویرے کو قتل کردیا گیا-مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس اپنے گھر کو لوٹ رہا تھا-یہ ایک نہایت دل دہلا دینے والا واقعہ ہے-قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔

کراچی بلخصوص اورنگی ٹاؤن میں اس طرح کے واقعات کی شرح میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے شہری خوفزدہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ایک اور چراغ گل، قوم کے جوانوں کا تحفظ کس کی ذمہ داری؟قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت نہیں جرم ہے! عوام کی جان کی قیمت کب سمجھی جائے گی؟

قوم کے جوان کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔تحریک لبیک پاکستان اورنگی ٹاؤن پی ایس 119 ضلع غربی کراچی ڈویژن اس دلخراش حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کرتی ہے، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں