46

مائی کلاچی روڈ گندا نالہ میں ڈاکوؤں کےخلاف کامیاب کاروائی،1گرفتار،دسرافرار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی مائی کلاچی روڈ گندا نالہ میں ڈاکوؤں کےخلاف کامیاب کاروائی۔ رات گئے انتہائی خطرناک جرائم پیشہ ور اسٹریٹ کریمنلز ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلہ ہوا-تھانہ ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ گندا نالہ کے پاس پولیس دوران گشت ڈیوٹی پر مصروف تھی کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار 2 اشخاص کو مشتبہ و مشکوک جانتے ہوئے روکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم بنام (1) کامران ولد کمال حسین زخمی ہوا جبکہ دوسرا ساتھی بنام ابراہیم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے سیول ہسپتال روانہ کیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزم سے ایک ضرب غیرقانونی پستول 9mm بمعہ لوڈ میگزین اور تھانہ آرام باغ واردات کیس سے چھینے ہوئے 3 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے۔

زخمی ملزم کامران اس سے قبل مقدمہ الزام نمبر 312/2025 بجرم دفعہ 397/353//186/34, تھانہ گزری میں واردات میں مفرور ہے۔
اور مقدمہ الزام نمبر 235/2025 بجرم دفعہ 394/397/34، تھانہ آرام باغ میں شہری کو لوٹنے کے بعد فائر مارکر زخمی بھی کیا تھا پھر بلوچستان فرار ہوگیا تھا۔مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپیکٹر نند لال کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔زخمی ملزم کو شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں