68

تھانہ کھارادرجرائم کا ہیڈ کوارٹر بن گیا،تھانے کی باگ ڈورراسپیشل پارٹی انچارج کے حوالے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ کھارادر میں مافیا راج ایس ایچ او اور ہیڈ محرر نے تھانے کی باگ ڈور عمران عرف قریشی اسپیشل پارٹی انچارج کے سپرد کردی-

تھانہ کھارادرجرائم کا ہیڈ کوارٹر بن گیا ہے، جہاں پولیس کی وردی صرف دکھاوے کے لیے رہ گئی ہے۔ گٹکا ماوا مافیا، سٹہ مافیا اور بھارتی و ایرانی غیرقانونی اشیاء کی کھلے عام خرید و فروخت نے پورے علاقے کو جرائم کی دلدل میں دھکیل دیا ہےتحقیقات کے مطابق ایس ایچ او اورہیڈ محررنےقانون کی رٹ مٹاتےہوئےتھانے کا مکمل کنٹرول بدنامِ زمانہ عمران عرف قریشی اسپیشل پارٹی انچارج کو دے دیا ہے۔ قریشی کی سربراہی میں مافیا کےکارندے دن رات غیرقانونی کاروبارچلا رہےہیں، جبکہ پولیس صرف حصہ وصول کرنے پر اکتفا کر رہی ہےعلاقہ مکین چیخ اٹھے ہیں کہ کھارادر تھانے میں انصاف دفن ہو چکا ہے اب یہاں پولیس نہیں:بلکہ مافیا کا راج ہے، جو کھلے عام قانون کا مذاق اڑا رہا ہےشہری حلقوں نے آئی جی سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور عمران عرف قریشی کے گٹھ جوڑ کو توڑا جائے، ورنہ کھارادر شہر بھر کے جرائم کا گڑھ بن جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں