کراچی(ایچ اراین ڈبلیو) پولیس کی کاروائی، میمن گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے میمن گوٹھ کے علاقے سے 1 ملزم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز اور کیش رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم کی شناخت زاہد ولد سومار کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم کا مزید کرمنل۔ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے-گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


