79

چلتےرکشےمیں لڑکی کوہراساں کرنےوالےرکشہ ڈرائیورگرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چلتے رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار رکشہ ڈرائیور کی شناخت محمدعثمان بنگش کے نام سے ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتازمروت نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ہراسانی، اقدام زنا اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کے ہراساں کرنے کی اپنے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی تھی اور انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی تھی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں