بھکر(ایچ آراین ڈبلیو)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) بھکر کا پولیس مقابلہ، 18 سے زائد سنگین واردات کا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔خطرناک ڈکیت اقدام قتل ڈکیتی ،راہزنی ، چوری ، اسلحہ ناجائز کی متعدد وارداتوں میں شامل تھا ۔۔
سی سی ڈی بھکرپولیس نےمجرمان اشتہاری و بدرویہ گان کی گرفتاری کے سلسلہ میں جنڈانوالہ کے علاقے میں ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،پولیس نے قدرتی آڑ کا استعمال کرتے ہوۓ اپنے اپکو محفوظ کیا اور اکا دکا ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ اپریشن کیا تو ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا جسکی شناخت رضوان پہوڑ ولد محمد رمضان سکنہ جنڈانوالہ تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر معلوم ہوئی۔
ملزم کا کریمنل ریکارڈچیک کیا گیا تو18 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔زخمی ڈکیت کو بسواری سرکاری گاڑی فلفور THQ ہسپتال کلورکوٹ منتقل کردیا گیا ہے- بقیہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلیے مقامی پولیس کی مدد سے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ناکہ بندیاں کرادی گئی ہیں-معاشرے کو پر امن ماحول فراہم کرنا اور جرائم کا خاتمہ کرنا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع بھکر کی اولین ترجیح ہے


