کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کل مورخہ 28 مارچ 2025 بمطابق 27 رمضان المبارک 1446 ہجری بعد نماز جمعہ ایک دینی جماعت کی جانب سے “یوم القدس ریلی” نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ریلی کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں تاکہ اپنی منزل مقصود پر باآسانی پہنچ سکیں۔
متبادل روٹ
1۔تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والا ٹریفک گرومندر سے دائیں جانب سولجر بازار اور بائیں بنوری سنگل سے جیل چورنگی ، پی پی چورنگی سے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکےگا۔
2 ۔پریڈی اسٹریٹ /ریگل سے جانب تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو پریڈی چوک اور صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
3۔اسی طرح فریسکو چوک/ عید گاہ چوک سے تبت سینٹر جانے والی ٹریفک کو جوبلی سے آغا خان سوئم روڈ سے بائیں جانب انکل سیریا اور کوسٹ گارڈ سے سولجر بازار کی جانب موڑ دیا جائے گا یا جانب نشتر روڈ موڑ دیا جائے گا۔
4۔داؤد پوتہ روڈ ، لکی اسٹار سے آنے والے ٹریفک کو پریڈی چوک سے دائیں جانب صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
5 ۔آغا خان سوئم روڈ ، گارڈن سے کوسٹ گارڈ آنے والے ٹریفک کو (بہادر یار جنگ روڈ )سولجر بازار سے جانب گرومندر موڑ دیا جائے گا۔


