کراچی( ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام آیت اللہ امام خمینی کے فرمان پر بیت المقدس کی آزادی،فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے خلاف 27رمضان جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایاجائے گا۔ محاذمیں شامل 300سے زائد مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ اجتماعات جمعہ میں قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی غاصبانہ قبضہ ، فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم اور امریکی مدد سے غزہ سے جبری بے دخلی کیخلاف مذمت اور شہدائے مقاومت کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ محاذ کے قائدین علامہ مرزایوسف حسین، مولانا محمد امین انصاری ، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود دیگر علماء و کارکنان کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ پر مقامی سطح پر نکالی جانے والی عالمی یوم القدس ریلیوں میں شرکت و خطاب کریںگے۔


