کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلشن اقبال اور یونیورسٹی روڈ پر ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے دو مقدمات تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی-تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، داوا خان و دیگر عدالت میں پیش ہوگئے-
پی آئی بی کالونی میں درج مقدمے میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی-عدالت کا ایس پی انویسٹی گیشن کو تفتیشی افسر کو فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم-تفتیشی افسر تاخیر سے عدالت میں پیش ہوگئے-عدالت کا تفتیشی افسرپراظہاربرہمی-عدالت نے دونوں مقدمات میں رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی-
تحریک انصاف کی جانب سے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا-پولیس نے پرامن کارکنان پر لاٹھی چارج کیا-سیاسی بنیادوں پر کارکنان و رہنماوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا-


