کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیکرٹری لیبر سندھ رفیق احمد کو دوسرے محکمے کا ایڈیشنل چارج دہنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-ایڈیشنل سیکرٹری کے وکیل شبیر شاہ عدالت میں پیش،جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی-
عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ،سیکرٹری لیبر اور دیگر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا-سیکرٹری لیبر رفیق احمد کوسندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا ایڈیشنل چارج بھی دے دیا گیا ہے-اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق کسی بھی افسر کو 6 ماہ سے زیادہ دوسرے عہدے کا چارج نہیں دیا جاسکتا-
ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیر بورڈر سندھ کو خلاف قانون عہدے کا چارج دیا گیا ہے ہٹایا جائے-ایڈیشنل سیکرٹری سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈز کی تقرری کو ارشد علی بھٹو نے چیلنج کیا ہے-


