76

ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان اورکوئٹہ کی بڑی کارروائیاں -انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 منظم گروہ کے خلاف کاروائیاں جاری-انسانی ٹریفکنگ اور سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا-

چھاپہ مار کاروائیوں میں 4 معصوم شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا-گرفتار ملزمان میں رسول باچا ، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ شامل ہیں- واضح رہے کہ ملزمان کو تفتان اور لورالائی سے گرفتار کیا گیا-گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث منظم گینگ کا حصہ ہیں-

ملزم رسول باچا ، امین اللہ اور حشمت علی غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو ایران و ترکی منتقل کرنے میں ملوث ہیں-ملزمان ایران اور ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں-ملزمان نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا-

ملزمان شہریوں کو پاکستان سے ایران اسمگل کرتے ، جہاں سے وہ انہیں غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتے تھے-ملزمان کےخلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی-جبکہ ملزم طالب حسین اور احسان اللہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے میں ملوث پائے گئے-

چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان کے گھرسے4 معصوم شہریوں کو بھی بازیاب کروایا گیا-ملزمان ایران میں مقیم فہیم گجر نامی ایجنٹ کے کارندوں کے طور پر کام کر رہے تھے-ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں