73

کلفٹن کے نجی مال میں ایکسیلیٹر حادثے کے نتیجے میں بچے کی معذوری کا معاملہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کلفٹن کے نجی مال میں ایکسیلیٹر حادثے کے نتیجے میں بچے کی معذوری کا معاملہ،نجی مال مالک اور انتظامیہ کو مقدمے سے خارج کرنے کی خلاف مدعی مقدمہ کی درخواست کی سماعت-فریقین کے وکلا کی جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کردی-

عدالت نے درخواست کے مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی-اپریل 2022 میں کلفٹن کے نجی مال میں ایکسیلیٹر حادثے میں پانچ سالہ بچہ امان زخمی ہوا تھا-مال انتظامیہ کی غفلت اور فوری طبی امداد کی عدم فراہمی سے درخواست گزار کا بیٹا معذور ہوا-پولیس نے چالان میں عدم شواہد کی بنیاد پر مالک اور انتظامیہ کو مقدمے سے خارج کردیا-

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مدعی مقدمہ کو سنے بغیر پولیس چالان کے منظوری دی-جوڈیشل مجسٹریٹ کا اقدام شفاف ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی ہے-جوڈیشل مجسٹریٹ کا چالان منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے-تمام ملزمان کو ٹرائل کا سامنا کرنے کا حکم دیا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں