چکوال(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ چوآسیدن شاہ کےعلاقہ قصبہ دوالمیال میں درندہ صفت شوہراپنی نئی نویلی دلہن کواپنےدوست کےہاتھوںزبردستی زیادتی کا نشانہ بنواتا رہا۔ مذکورہ شوہر اپنی بیوی کو اپنے ہی دوست کے ساتھ گھر میں بند کرکے جبری زنا کرنے پر مجبور کرتا اور ایسا نہ کرنےپرسنگین نوعیت کی دھمکیاں دیتا۔ دو ماہ قبل بیاہی گئی دلہن کو شادی کے دو ماہ کے دوران متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بیوی نے حالات سےتنگ آکرسارا قصہ اپنی والدہ کوبتا دیا اورفریاد کی وہ یہاں اس جہنم سےاسےنکال لےجائے۔متاثرہ بیوی کی والدہ نےتھانہ چوآسیدن شاہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی کی شادی ماہ جون میں محمد اسلام ولد ظفر اقبال سکنہ دوالمیال سے ہوئی۔ گزشتہ شام میری بیٹی کی مجھےکال آئی کہ مجھےاس جہنم سےنکال کر لے جائیں جس پر میں اسے گھر لے آئی۔ میری بیٹی بہت پریشان اور شدید ذہنی دباؤ کاشکارتھی۔ میں بارباراس سے پریشانی کی وجہ پوچھتی رہی، پہلے تو وہ مسلسل خاموش رہی مگر پھر آخر کار اس نے سارا قصہ بتایا کہ اس کا شوہر محمد اسلام اپنے دوست اسماعیل شاہ ولد دامن خان سکنہ دوالمیال کو اپنے گھر بلاتا ہے اور مجھے زبردستی اپنے دوست کے ساتھ کمرے میں بند کردیتا ہے اور پھر اسماعیل میں پکڑ کر جبری زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اور ایسا متعدد بار ہوچکا ہے۔ ملزمان متاثرہ دلہن کو انکار کرنے پر یا یہ بات کسی کو بتانے پر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیتے رہے۔ تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
85


