لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)یکی گیٹ میں ہونےوالےایک پولیس مقابلےاور اس سے جڑی رشوت کے سنگین الزامات نے ایک بار پھر پنجاب پولیس کے دامن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ معاملہ بدنام زمانہ گینگسٹر شانی بٹ کے گرد گھومتا ہے، جسے مسلح مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا، مگر الزامات کچھ اورہی کہانی سناتےہیں۔ذرائع کےمطابق،یکی گیٹ میں شانی بٹ نےاپنےایک ساتھی کے ساتھ واردات کے دوران مزاحمت کرنے والے شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ زخمی شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے میں کریک ڈاؤن شروع کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے شانی بٹ کو گرفتار کیا۔ چونکہ وہ اشتہاری ملزم تھا، اسے قانونی ضابطے کے تحت متعلقہ تھانے، یعنی یکی گیٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تفتیشی افسر احمد مجتبیٰ نے ملزم کا ریمانڈ حاصل کیا،بعدازاں سی سی ڈی کے افسران شانی بٹ کو اپنی تحویل میں لے گئے۔ اس کے بعد کی کہانی پولیس کے مطابق مسلح مقابلہ ہوا اور شانی بٹ مقابلے میںمارا گیا ، لیکن مقامی حلقے اور بعض سابق پولیس اہلکار اسے مقررہ انجام قراردیا-
58


