کراچی(ایچ آراین دبلیو)کلِفٹن پولیس کی کامیاب کارروائی، 2 موٹر سائیکل چور گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد-کلِفٹن تھانے کی پولیس پارٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل چوروں کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کے نام، 1 حاجی محمد ولد محمد حنیف اور، 2 حمزہ ولد جاوید ہیں-
ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KQE-23-0098، ماڈل 2023، ہونڈا 125، سرخ رنگ برآمد کی گئی-مسروقہ شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 244/2024، دفعہ 381-اے، تھانہ بغدادی میں درج ہے-ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے-


