چکوال(ایچ آراین ڈبلیو)چوآ سیدن شاہ کٹاس روڈ پر پولیس اور مسلح ڈاکوؤں میں فائرنگ، ایک زخمی گرفتارہوگیا-پولیس کے مطابق ٹیم گشت پر موجود تھی کہ اطلاع ملی دو مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے کٹاس لنک روڈ پر موجود ہیں۔
اطلاع ملتے ہی سی سی ڈی ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کور پوزیشن سنبھالی اور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو کر گرفتار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلیمان ولد گلستان، سکنہ ڈلوال، تحصیل چوآ سیدن شاہ، ضلع چکوال کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد کر کے ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے علاقہ بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔


