کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار، شاہ لطیف پولیس کی کاروائی،پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف کے علاقے سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول بمعہ راؤنڈز اور کیش رقم برآمد ہوئی-
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت انور، صدام اور کامران کے نام سے ہوئی-گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد شدہ اسلحہ کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے-
گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔


