53

زیارت میں وکلاء پر مسلح افراد کا حملہ، تین زخمی، کوئٹہ میں مکمل ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) زیارت کے علاقے سخوبی میں پکنک منانے والے وکلاء پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین وکلاء زخمی ہو گئے زخمیوں میں صاحبزادہ نثار احمد ایڈووکیٹ اور فیصل قریشی ایڈووکیٹ شامل ہیں جو شدید زخمی ہوئے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں زیارت سے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔*

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق، حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم حملے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔

واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ اور کابینہ کے اراکین نے کہا کہ وکلاء پر اس بزدلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ بار ایسوسی ایشن نے اس واقعے کے خلاف آج 15 اگست 2025 کو کوئٹہ بھر کی عدالتوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں