44

جشن آزادی کی شب ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے جشن آزادی کی شب ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم کو جدید اسلحہ سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم قیصر خان ولد جہانزیب کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والی غیر قانونی G3 رائفل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں