کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیپئر روڈ پر دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ دکانیں پاکستان کی آزادی سے قبل کی بنی ہوئی ہیں، اب جاکر ایس بی س اے والے کہہ ہیں کہ یہ غیر قانونی ہے، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی دکان بھی آگے سڑک پر بڑھا دی ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے ایک اینچ پربھی دکان کو اگے نہیں بڑھایا ہے۔ عدالت نے ایس بی سی اے سے استفسار کیا کہ اتنے سالوں سے عمارت بنی ہوئی ہے اب آپ کو خیال آیا کہ غیر قانونی ہے۔ عدالت نے دکانیں ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس بی سی اے کو دکان مالکان کی درخواست پر تین ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
57


