103

بلوچستان ہائیکورٹ موبائل انٹرنیٹ بندش کیس سماعت،عدالت نے نیٹ بحال کرنیکا حکم دیدیا

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائیل انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف پٹیشن پر سماعت,عدالت کا صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش بارے جاری نوٹفکیشن فوری واپس لینے کا حکم۔

عدالت کا سیکورٹی خدشات کے علاوہ صوبے کے دیگر علاقوں میں فوری موبائیل انٹرنیٹ بحال کرنیکا حکم,چیف جسٹس روزی خان بریچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے کیس کی سماعت کی ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، اور محکمہ داخلہ کے افسران پیش ہوئے۔

پبلک ٹرانسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں عدالت نے حکومت بلوچستان کو حکم دیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ معطلی کا حکم فوراً واپس لیا جائے,چہلم کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروسز معطل کی گئی ہیں ۔ایڈوکیٹ جنرل

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 31 اگست 2025 تک موبائل ڈیٹا بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے سیکیورٹی خطرات پورے بلوچستان میں ہیں؟ عدالت کا سوال

سیکیورٹی خدشات صرف کچھ مخصوص علاقوں میں ہیں‘ایڈوکیٹ جنرل اور ایڈیشل چیف سیکرٹری کا عدالت کو جواب,جہاں سیکیورٹی خدشات موجود نہیں ہیں، وہاں موبائل فون نیٹ ورکس اور ڈیٹا سروسز فوری طور پر بحال کی جائیں۔حکومت اپنے 31 اگست تک بندش کے فیصلے پر نظرثانی کرے کیس کی مزید سماعت 21 اگست 2025 تک ملتوی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں