کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کی حبیب بینک چورنگی مین روڈ سائیٹ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی۔انتہائی خطرناک جرائم پیشہ ور اسٹریٹ کریمنلز ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلہ ہوا-
تھانہ سائیٹ اے کےعلاقے حبیب بینک چورنگی سائیٹ ایریا مین روڈ پر ملزمان ڈکیٹ شہری بنام زاہد ولد عبدالسلام کے ساتھ واردات کررہے تھےکہ اسی دوران علاقہ پولیس کوگشت کرتےآتےپاکر موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان ڈکیٹوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے بنام (1) محمد احسن رضا ولد امیر احمد عمری 19 سالہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور (2) دوسرا ساتھی نامعلوم موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ہلاک ملزم کو فوری طور ہسپتال روانہ کیا گیا۔
ہلاک ملزم سے ایک ضرب غیرقانونی پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین اور موبائل فون برآمد۔ ہلاک ملزم محمد احسن رضا اس سے قبل بھی دو دفعہ گرفتار ہوچکا ہے۔جسکا کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
(1) Fir No. 254/2024 u/s 392/397/34, تھانہ شریف آباد
(2) Fir No. 368/2024 u/s 23(i)A, تھانہ سرسید
کاروائی ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے کی زیر نگرانی پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


