کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی۔ دوروزقبل نامعلوم ملزمان رات کے وقت جوتوں کی دکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے، جوتے کی دکان کے اندر سے ہی دیوار توڑ کر سنار کی دکان میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور زیورات لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔ چوکیدار کا کہنا ہے کہ ہمیں نہ ہی تالا ٹوٹنے اور نہ ہی دیوار توڑنے کی آواز آئی۔
77


