40

اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور گٹکا ماوا بنانے والوں کےخلاف کارروائیاں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون میں گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران پولیس نے ڈکیتوں، اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور گٹکا ماوا بنانے والوں کےخلاف کارروائیاں کیں۔اس دوران پولیس مقابلوں میں 21 ملزمان گرفتار ہوئے، جن میں سے 15 زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ پولیس کےمطابق ملزمان کےقبضے سے 23 پستول، 57 گولیاں، 21 موبائل فونز، 12 موٹر سائیکلز اور 7 ہزار 520 روپے نقدی برآمد ہوئی۔ منشیات کےخلاف کارروائیوں میں41.849 کلوگرام چرس،2.291 کلوگرام آئس،360 گرام ہیروئن اور22بوتلیں شراب ضبط کی گئیں۔ گٹکا ماوا فروشی کےخلاف آپریشن میں 390 کلوچھالیہ، 16.357 کلو گٹکا ماوا برآمد ہوا جبکہ 9 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں