کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت کی جانب سےپولٹری فیڈ کوالٹی کنٹرول کے تحت کارروائی کا معاملہ-پاکستان کوالٹی کنٹرول کے نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت کا وفاقی کوالٹی کنٹرول کو درخواست گزار کے اعتراضات کا جائزہ لینے کا حکم-
درخواست گزارکےاعتراضات کاجائزہ لےکرفیصلہ کیا جائے-ایسا تونہیں ہوسکتا بندہ کام پاکستان میں کرے اورقانون برما کا لاگوہوگا-ٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد ہر صوبے نے کوالٹی کنٹرول کا اپنا ڈیپارٹمنٹ بنانا تھا-سندھ حکومت نے تاحال قانون سازی نہیں کی-
کوالٹی کنٹرول صوبائی معاملہ وفاقی حکومت مداخلت نہیں کرسکتی-پاکستان کوالٹی کنٹرول کوچیلنج کیاتھا مگر سنوائی نہیں ہورہی-جب نوٹس کو متعلقہ فورم پر چیلنج کیا گیا ہے تو کیوں کارروائی نہیں کی گئی-ہم درخواست گزار کے تمام اعتراضات کا جائزہ لینا چاہتے ہیں-عدالت نے کیس نمٹا دیا-


