82

دہلی کالونی میں ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف درخواست کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دہلی کالونی میں رہائشی علاقے میں ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-سرکاری وکیل نے رپورٹ پیش کردی-عدالت نے ایل پی جی کی دکانیں بند کرنے سے متعلق رپورٹ کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی-

غیرمحفوظ اندازسےآپریٹ کرنےوالی دودکانیں سیل کردی ہیں-ایک دکان کوایس اوپیزپرعمل درآمد کےلئے وارننگ جاری کی ہے-دکانداروں نے مذکورہ دکانوں میں کاروبار ختم کردیا ہے-دکانداروں نے حلف نامے بھی جمع کروائے ہیں-رہائشی پلاٹ پر دکانیں بنائی ہی نہیں جاسکتی ہیں-

یہ تونا کہیں،سب جگہ ہی دکانیں بنی ہوئی ہیں-آپ کی استدعا پوری ہو گئی، غیر محفوظ دکانیں بند کردی گئی ہیں-غیر محفوظ طریقے سے آپریٹ کرنے سے حادثے کا امکان بڑھ جاتا ہے-گنجان آباد علاقے میں ایل پی جی کی دکان میں حادثے سے قریبی آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں