70

دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آرام باغ پولیس کی کامیاب کارروائی دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار-آرام باغ پولیس نے دورانِ ڈکیتی شہری کوزخمی کرنےجیسےسنگین جرم میں ملوث مرکزی ملزم کواسلحہ اورچھینا ہواموبائل فون سمیت گرفتارکرلیا۔

ملزم کی شناخت محمد زبیر ولد محمد اسلام کے نام سے ہوئی-ملزم نے دو ماہ قبل آئی آئی چندریگر روڈ پر اپنے ساتھیوں کامران اور قاسم کے ساتھ مل کر راہگیروں سے موبائل فون چھینے اور مزاحمت پر شہری ارشاد علی ولد محمد یوسف کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا-

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، جس میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 225/2025 بجرم دفعہ 394/397/34 تعزیراتِ پاکستان تھانہ آرام باغ میں درج ہے-ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، لوڈ میگزین، 4 گولیاں اور چھینا ہوا موبائل فون VIVO برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 304/2025 بجرم دفعہ 23۔1۔اے بھی تھانہ آرام باغ میں درج کر لیا گیاہے-گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں