کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ/ سرچ آپریشن کیا گیا۔کومبنگ / سرچ آپریشن 02 ٹیموں پر مشتمل تھا، جس کی نگرانی متعلقہ سب ڈویژنل پولیس آفسر (ایس ڈی پی او) کررہے تھے۔کومبنگ/ سرچ آپریشن تھانہ نیو ٹاؤن اور عزیز بھٹی کے علاقوں میں کیا جا رہا تھا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کیئے جارہے تھے۔کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جا رہی تھی۔بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن / تصدیق بھی کی جا رہی تھی۔کومبنگ/سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز، افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔


