کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اپوزیشن لیڈرسٹی کونسل سمیت نوٹاؤن چیئرمینزکی لوڈ شیڈنگ کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی-نیپرانے درخواست پراپنےاعتراضات اورجواب جمع کروادیا-درخواست گزاروں نےمتبادل فورم کی موجودگی میں عدالتی کارروائی شروع کی-درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے-
ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد نے نیپرا کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق شکایت درج کروائی-ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد شکایت کی متعدد سماعتوں میں سے صرف ایک سماعت پر خود پیش ہوئے-ٹاون چیئرمین لیاقت آباد کی شکایت پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو علاقے میں ترسیل کے نظام کو اپگریڈ کرنے کی ہدایت کی-
کے الیکٹرک کو درخواست گزار کے علاقے میں بجلی چوری روکنے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی ہدایت کی ہے-کمرشل بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے-2023 میں کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا-2024 میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا-
نیپرا قوانین کی خلاف ورزی پر کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کیا ہے-کے الیکٹرک نے جرمانے کے خلاف اپیلیٹ ٹریبونل سے حکم امتناع حاصل کررکھا ہے-نیپرا بطور ریگولیٹر کسی بھی خلاف ورزی پر کارروائی کرتا ہے-عدالتی احکامات کے مطابق کے الیکٹرک کے سروے کے احکامات جاری کردیئے ہیں-نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو مانیٹر کیا جارہا ہے-کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی-بینچ کے سربراہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کیس کی مزید سماعت سے معذرت کردی-عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کردیا-مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی-


