60

فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے خلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ،درخواست کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے خلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ،نومی انصاری نے وفاقی حکومت اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی-ایف بی آر اور وفاقی حکومت نومی انصاری کے خلاف کارروائی سے متعلق عدالت کو مطمئن نہ کر سکے-

عدالت ٹیکس کےمعاملے میں درخواست گزار کے خلاف کریمنل کارروائی پر ایف بی آر افسران پر برہم-عدالت کا چیف کمشنر ان لینڈ ایف بی آرریونیوزاہد مسعود،کمشنران لینڈ ریونیو ایف بی آررضوان میمن اوراسسٹنٹ کمشنران لینڈ ریونیوسحرش جاوید کےخلاف توہین کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا-عدالت نے ایف بی آر کے تینوں افسران کے خلاف فرد جرم عائد کرنے تاریخ مقرر کردی-

عدالت نے ایف بی آر افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو 20 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیے-عدالت نے ایف بی آر سے کہا تھا مینکزم بتائیں الٹا درخواست گزار کے خلاف ایف بی آر درج کرلی گئی-ہمیں جواب الجواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے-

ٹیکس کے معاملے پر کریمنل کارروائی کیسے کرنی ہے عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں-اب کاونٹر ایفیڈوڈ جعع کرانے کا وقت نکل گیا فریقین پر فرد جرم عائد ہوگی-سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکس فراڈ کے مقدمے پر کارروائی معطل کردی تھی-عدالت نے ان لینڈ ریوینیو سے مقدمے کے اندراج کی وجوہات طلب کی تھیں-اسی مقدمے کی بنیاد پر درخواست گزار نومی انصاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے-

نومی انصاری کو 9 جون کو دبئی جانے سے روک دیا گیا-درخواست گزار نے 9 جولائی کو امریکا میں فیشن شو میں پاکستان کی نمائندگی کرنی ہے-پتہ چلا درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں