کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)والدین کی علیحدگی کے بعد بیٹی کو شناختی کارڈ کے اجرا نا کرنے کا معاملہ-وفاقی محتسب کے فیصلے کے باوجود درخواست گزار کو شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا-شناختی کارڈ جاری نا کرنے سے درخواست گزار کا ڈاکٹر بننے کا خواب متاثر ہورہا ہے-
شناختی دستاویز نا ہونے سے درخواست گزار ایم ڈی کیٹ امتحان میں شامل نا ہوسکی-درخواست گزار کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے-درخواست گزارکےوالد شناختی دستاویزکےلئےضروری معاونت سے انکار کررہے ہیں- عدالت نے نادرا سمیت دیگر فریقین سے 26 اگست تک جواب طلب کرلیا-


