کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری ایکسپریس وے پر مبینہ طور پر ہیوی ٹریفک چلانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا-سماعت کی آئندہ تاریخ روسٹر کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت- لیاری ایکسپریس وے رش سے کم والے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے لیے استعمال کا منصوبہ بنایا جارہا ہے-
لیاری ایکسپریس وے لانگ روٹ پبلک سروس گاڑیاں چلانے کے لیے بنائی ہے-لیاری ایکسپریس وے کا موجودہ اسٹراکچر ہیوی ٹریفک چلانے کے مناسب نہیں ہے-لیاری ایکسپریس کے دونوں اطراف آبادیاں ہیں بسیں آبادی پر گر سکتی ہیں-لیاری ایکسپریس وے کا زیادہ تر حصہ پلوں پر تعمیر کیا گیا ہے-
لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانا غیر قانونی ہے-درخواست میں وفاقی ،صوبائی حکومت ،این ایچ او ،آئی جی سندھ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-


