کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عامر لیاقت حسین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کا کیس،یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف درخواست-عدالت نے یاسر شامی کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی-
عدالت نےیاسرکی بریت کی درخواست منظورکرلی-یاسر شامی کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں-ایف آئی اے کی رپورٹ میں بھی یاسر شامی کے خلاف کوئی شواہد نہیں تھے-ایف آئی اے نے کیس کے ضمنی چالان میں یاسر شامی کے خلاف شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے کیس سے نام نکالنے کی رپورٹ جمع کرادی تھی-جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ اور بریت کی درخواست مسترد کردی تھی-
جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا-عامر لیاقت حسین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کی شکایت عامر لیاقت کی بیٹی نے درج کرائی تھی-


