کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فنڈنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست کی سماعت ہوئی- عدالت نے ملزم سعید کی درخواست ضمانت مسترد کردی-فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے دستخط کیش ڈپازٹ سلپ سے میچ نہیں ہوئے-مقدمے میں نجی بینک کے افسر ملزم بلال کو ضمانت مل چکی-
ملزم نے خودکش حملہ آور کو دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کی سہولت کاری فراہم کی-ریکارڈ کے مطابق ملزم کا نجی بینک کے حب برانچ میں اکاؤنٹ موجود تھا-ریکارڈ کے مطابق ملزم نے گاڑی کی خریداری کیلئے 71لاکھ روپے جمع کروائے-ریکارڈ سے ظاہر ہے وہی گاڑی غیر ملکیوں پر خودکش حملے میں استعمال کی گئی-
ملزم نے بینک میں اپنی موجودگی سے انکار نہیں کیا-استغاثہ کے پاس ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں-ملزم کی ضمانت کی رعایت نہیں دی جاسکتی-


