کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے فیصل آباد سے بین الصوبائی جرائم میں ملوث تین خطرناک ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان میں غفران عباس عرف کالا، محمد اسحاق اور محمد ایوب شامل ہیں، جو کراچی میں لوٹ مار اور دھوکہ دہی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق یہ ملزمان 30 ہزار روپے اور 30 بور پستول چھین کر فرار ہوئے تھے، جنہیں جدید ٹیکنالوجی اور پنجاب پولیس کے تعاون سے ٹریس کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے نقدی، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دیگر شہروں میں بھی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
75


