تعلیمات قرآن اہل ایمان کے لیے نجات دہندہ ہے،نسل نو کو تعلیمات قرآن سے آگاہی ہم پر فرض ہے

گوجرانوالہ (ایچ آراین ڈبلیو) تعلیمات قرآن اہل ایمان کے لیے نجات دہندہ ہے،نسل نو کو تعلیمات قرآن سے آگاہی ہم پر فرض ہے ۔ان خیالات کا اظہارقاری فقیر محمد مسعودی،مفتی محمد اشرف القادری،محمد زاہد حبیب قادری،قاری عثمان الحق جلالی،انشا شاہد بٹ، پیر ضیاء اللہ قادری، الحاج محمد سرفراز تارڑ،محمد جاوید اقبال بٹ،محمد آصف مغل،علامہ ضیاء اللہ قادری،علامہ مدثر کیلانی،قاری محمد بوٹا جٹ، پیر سید محمد زین العابدین شاہ،،رانا محمد سلیم قادری،حافظ محمد عبدالوحید تاج،مولانا محمد تنویر احمد فاروقی،محمد یعقوب رضوی،قاری مبارک رضوی دلشاد احمد شاد، محمد آفاق قادری،چوہدری علی احمد مہر،چودری محمد اقبال ہنجرا،چوہدری محمد شازب چٹھہ،قاری محمد فیاض،قاری محمد عثمان اور دیگر نے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جامعہ حسینیہ رضویہ میں منعقد ہ محفل حسن قرآت کے موقع پر کیا۔ مقررین نے کہا کہ،یہود و ہنود مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم قرآن سے دور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں،غزہ کے شہید اہل اسلام کا فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں،امریکہ اسرائیل اور پورا عالم کفر نہتے مظلوم غزہ کے مسلمانوں کے حوصلوں کو توڑنے میں بری طرح سے ناکام ہوا ہے،مسلمانوں کی واحد عالمی تنظیم او آئی سی مردہ گھوڑا ہے،عرب ریاستوں کے بادشاہوں کے بچے امریکہ میں زیر تعلیم اور تربیت ہیں،عالم اسلام کے حکمرانوں کے گلے میں امریکہ اور یہود و نصاری کی غلامی کا پٹہ ہے،جہاد اسلام کا اہم ترین رکن اور حکم خداوندی ہے،مسلمانوں نے تعلیم و تربیت اور جہاد کے عملی اقدام سے منہ موڑ کر رسوائی اور ذلت کو اپنے گلے لگا رکھا ہے،عالمی اسلام اور بالخصوص اہلیان پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ غزوہ ہند کو ایک دن برپا ہو کر ہی رہنا ہے،مقررین نے مطالبہ کیا کہ فہم قرآن کریم کے لیے حکومت دینی اداروں کی سرپرستی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں