کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایپی لیپسی فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر اور گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر و اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں پوری قوم سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے صدمے میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین، اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام ہوتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


